Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کبھی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوں گا، لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوں گے۔ فیض حمید نے اس بات کا اظہار دی نیوز کو ایک انٹرویو میں کیا۔

دی نیوز کے سینیئر صحافی انصار عباسی کو دئے گئے انٹرویو میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بتایا کہ انکا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انکے سیاست میں آنے سے متعلق تمام خبریں غلط ہیں۔

جنرل (ر) فیض حمید کا کہنا ہے کہ دو سال کی پابندی میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی سیاست میں آؤں گا۔ 

واضح رہے گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں  فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر جنرل فیض حمید کی تعریف بھی کی۔

ویڈیو میں ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں