Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ ختم، پاکستان 18ویں نمبر پر رہا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔  آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب  پرسبقت  لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔

کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

آسٹریلیا کے تمغوں میں  سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور  کانسی کے 54 میڈلز  شامل ہیں۔ انگلینڈ  57 سونے، 66 چاندی  اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز، 3 سلور اور 3 برونز میڈلز سمیت مجموعی طور پر8 میڈلز حاصل کیے۔

پاکستان نے جویلین تھرو اور ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں طلائی تمغے جیتے۔ جویلین تھرو میں ارشدندیم نے 90 اعشاریہ 18 میٹر تک تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں نوح دستیگر بٹ نے 405 کلوگرام وزن کے ساتھ گولڈمیڈل سینے پر سجایا۔

پاکستان نے سب سے زیادہ ریسلنگ کے کھیل میں 5 تمغے حاصل کئے۔ ریسلنگ میں شریف طاہر، محمدانعام بٹ اور زمان انور نے چاندی جبکہ عنایت اللہ اور علی اسد نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

جوڈو کے کھیل میں شاہ حسین شاہ نے برونز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ اس کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ تھے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں