چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد روکے جانے والا لانگ مارچ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف وزیرآباد میں اسی مقام سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جس مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا اور لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کا #حقیقی_آزادی_مارچ آج پھر وزیر آباد کے اسی مقام سے سفر کا آغاز کرے گا جس مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا،تحریک انصاف کے کارکنان اس سازش کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے تین بجے ہم جلسہ گاہ ہوں گے عمران خان کا خطاب 430 منٹ پر براہ راست ویڈیو اسکرین پر ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 10, 2022
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ آج حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہو گا جس سے عمران خان ساڑھے چار بجے براہ راست ویڈیو اسکرین پر خطاب کریں گے۔
عمران خان زخمی ہونے کے باعث ابھی لانگ مارچ میں شرکت نہیں کررہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے وزیرآباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا تھا جس میں عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیوں کے زرات لگے۔
— Shaukat Khanum (@SKMCH) November 5, 2022
عمران خان کا لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں آپریشن کیا گیا اور اب انہیں ڈسچارج کیا جاچکا ہے لیکن ڈاکٹرز نے عمران خان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔