Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ملک سے باہر جانے پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔ ای سی ایل میں نام آنے کے باعث شہباز گِل اب بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

دو ماہ قبل شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل تھیں۔ شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان نے کہا تھا کہ یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کی گئی۔ جس میں ان کے خلاف مبینہ طور پر آرمی کے اہلکاروں اور افسران کو بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل تھیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں