Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا اعلانیہ اتحاد یا اتفاقی دستبرداری؟

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے صدر ٹاؤن میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی عدم موجودگی اور صدر ٹاؤن کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے امیدوار منصور احمد شیخ کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی عدم موجودگی نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی ہے۔

آیا یہ اتفاق ہے یا سیاسی حکمت عملی۔ ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یوسی 6 نانک واڑہ میں وائس چیئرمین کے ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے منصور احمد شیخ اور پیپلز پارٹی کے 4 امیدواروں سمیت ایک درجن سے زائد امیدوار میدان میں اترے، مگر حتمی مرحلے پر پیپلز پارٹی کے چاروں امیدواروں سمیت 8 امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوئے۔

یوں پیپلز پارٹی نے میدان خالی کردیا، یقینا اس کا فایدہ تحریک انصاف کے موجودہ ٹاؤن چیئرمین اور اسی یوسی سے وائس چیئرمین کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار منصور احمد شیخ کے لیے  بظاہر میدان صاف ہوگیا ہے، اب یوسی 6 صدر ٹاؤن میں تحریک انصاف، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔ 

اس ضمن ٹائمز آف کراچی نے پیپلز پارٹی کراچی کے ضلع جنوبی کے رہنما کرم اللہ وقاصی موقف کےلیے رابطہ کیا، مگر جواب نہیں ملا۔ 

دوسری جانب اسی طرح کی پوزیشن ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 13 میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب صدیقی کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی دستبرداری سے پیدا ہوئی ہے۔ 

جس طرح یوسی 6 میں تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمین کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار انتخابی میدان میں نہیں ہے، اسی طرح یوسی 13 میں میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کے مقابلے تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہیں۔ 

تحریک انصاف  منصور احمد شیخ نے ٹائمز آف کراچی کو بتایاکہ ہم نے یوسی 13 میں جماعت اسلامی کے امیدوار کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کیا ہے، جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی عدم موجود گی کا سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہوگا۔

یاد رہے کہ ضلع ملیر کے  ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یوسی 8 میں تحریک انصاف کی خاتون امیدوار میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کے حق میں دستبردار ہونے کی وجہ سے مرتضیٰ وہاب صدیقی بلا مقابلہ یوسی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ 

سنیئر صحافی محمد منیر الدین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ دونوں جماعتوں (پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف) نے غیر اعلانیہ طور پر ایک دوسری کی حمایت کردی ہے، کیونکہ دونوں کے اہم امیدوار میدان میں تھے اور نہیں چاہتے کہ کوئی اپ سیٹ ہوجائے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ عام انتخابات میں بھی اسی طرح دونوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو یا اتفاقات پیدا ہوجائیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts