کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس اور رینجرز نے محمود آباد میں مشترکہ طور پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مست علی اور محمداکرم شامل ہیں۔ ملزمان کے 500 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کا ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی پانچ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹج موجود ہے۔ ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ہی گینگ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔