پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ میچ کے تیسرے روز سرفرازاحمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔
پاک نیوزی لینڈ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفرازاحمد کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ میچ کے تیسرے روز کپتان بابراعظم طبیعت کی ناسازی کے باعث فیلڈ پر نہیں آئے۔
بابراعظم کی غیرموجودگی اور نائب کپتان محمدرضوان کے پلیئنگ الیون میں شامل نہ ہونے کے باعث قائم مقام کپتانی کے فرائض سرفرازاحمد کے سپرد کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو وائرل فلو ہوگیا ہے۔ جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں اور اسی لئے وہ آج میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔
بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں۔ آغا سلمان کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور وہ بھی بیمار ہیں۔ آغا سلمان نے گزشتہ روز بھی فیلڈنگ نہیں کی تھی۔