Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 657 رنزبناکر آؤٹ

سترہ سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہی رنز کے انبار لگادئے۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے متعدد ریکارڈز بھی قائم کردئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 506 رنز بنائے تھے اور اسطرح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستانی باؤلرز نے میچ کے دوسرے روز کم بیک کیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 657 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں لیں۔

نسیم شاہ نے 3 اور محمدعلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ آغا سلمان اور سعود شکیل سے بھی باؤلنگ کروائی گئی لیکن دونوں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔ زیک کرالی نے 122، اولی پوپ نے 108 اور بین ڈکٹ نے بھی 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

کپتان بین اسٹوکس 41، اولی روبنسن 37، ول جیکس 30، جو روٹ 23، لیام لیونگسٹون 9 اور جیمز اینڈرسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیک لیچ 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں