پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے تمام اقسام کی اندرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔ پارسل بھیجنے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک نرخ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے جبکہ 50 گرام تک 38 روپے سے بڑھاکر 60 روپے کردئے گئے ہیں۔
اسی طرح 100 گرام تک ڈاک کی قیمت 50 سے 75 روپے، 250 گرام تک 75 سے 120 روپے، 500 گرام تک 100 روپے سے 150 روپے، ایک کلو 200 سے 300 روپے اور دو کلو گرام تک250 سے بڑھا کر 380 روپے کر دیئے گئے۔
پاکستان پوسٹ کے تحت رجسٹرڈ اخبارات و رسائل کی ترسیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کر دیے گئے ہیں۔
پارسل ایک کلو بغیر رجسٹریشن 100 سے بڑھا کر 150, 3 کلو 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام 250 سے 380 روپے، 10 کلو 375 سے 570 روپے کردئے گئے ہیں۔
اسی طرح 15 کلو گرام پارسل کے 500 سے 750 روپے، 20 کلو 625 سے 940 روپے، 25 کلو 750 سے 1130 روپے، 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر1320 روپے کردیے گئے ہیں۔