Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

پاکستان ناقابل تسخیر نہیں، انہیں ہرایا جاسکتا ہے، نیدرلینڈز کے کوچ بھی کامیابی کیلئے پرعزم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم کل بروز اتوار اپنا تیسرا اور اہم میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو میچ میں لازمی کامیابی درکار ہے۔

پرتھ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے ہیڈ کوچ ریان کک نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد یہ تو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ٹیم نہیں، اس کو  ہرایا جاسکتا ہے۔

ریان کک کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میچ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، نیدرلینڈز کی بھی یہ ہی کوشش ہوگی، کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی تھی جس میں بہت اچھا مقابلہ کیا جس سے ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے، امید ہے اس بار نتائج پہلے سے بہتر ہوں گے۔

ڈچ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کا بولنگ اٹیک اچھی فارم میں ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جب کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف جلد وکٹیں لیں اور اس کی بیٹنگ کو پریشان کیا جائے۔

ریان کک کے مطابق اگست میں ہونیوالی پاکستان اور نیدرلینڈز کی سیریز نے ان کی ٹیم کو پاکستان کی اسٹرینتھ اور اس کے مقابلے میں اپنی قوت کو جانچنے کا موقع دیا تھا اس لیے ٹیم کو اندازہ ہے کہ اسے کس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔

ریان کک نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو قابو کرسکتی ہے، کل دونوں پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹ کے ساتھ میدان میں اتریں گی تو اس حساب سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں، اہم بات یہ ہے کہ نیدرلینڈز اپنے پلان کے مطابق کھیلیں اور اچھے نتائج کے لیے کوشش کرے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں