Search
Close this search box.

پاکستان میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت  نے کورونا کے  نئے ویریئنٹ سے  متعلق تمام افواہوں کی  تردید کر دی۔  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں پایا گیا۔

این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس  کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے متعلق زیر گردش خبر غیر تصدیق شدہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” این سی اوسی یقین دلاتا ہے کہ فی الوقت کورونا کے نئے ویریئنٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ صورتحال کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم  بی ایف 7  پاکستان کے پڑوسی ممالک چین اور بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جہاں مختلف شہروں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔

چین میں صرف دسمبر کے مہینے میں 25 کروڑ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بی ایف 7 ویریئنٹ ہے۔

بی ایف 7 کورونا کی قسم اومی کرون کا سب ویریئنٹ ہے۔ سال 2021 کے آخر میں اومی کرون کی متعدی  قسم سامنے آئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں