پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں بعد مدت ملازمت ختم ہونے پر توسیع نہ لینے کا ایک بار پھر اعلان کردیا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت اگلے ماہ ختم ہورہی ہے۔ آرمی چیف کو تین سال پہلے عہدے میں توسیع دی گئی تھی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ 6 برس سے آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہیں۔