Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ٹول ٹیکس میں اضافے اور لوٹ مار کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکس میں اضافے اور لوٹ مار کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی روک دی ہے۔

نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ برداری کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بطور ہڑتال اورتمام ترسپلائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شمس شاہوانی کے مطابق کسٹمز ایکسائز سمیت دیگر اداروں کی جانب سے ٹول ٹیکس میں دگنا اضافہ ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ملکی شاہراوں پرقانون نام کی چیز ناپید ہو چکی ہے، ٹرانسپورٹرزکے ساتھ لوٹ مار عام ہو چکی ہے، جس کی جانب توجہ مبذول کرنے کے باوجود کسی بھی ادارے کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔

چیئرمین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا  ٹول ٹیکس میں اضافے کا غلط فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ لوٹ مار اقدامات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں