Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم کیوایم پاکستان بھی کابینہ میں شامل ہوگئی

میاں شہاز شریف کے وزیراعظم بننے کے 8 دنوں بعد بلاآخر وفاقی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ 34 رکنی وفاقی کابینہ 31 وزراء اور 3 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے۔ کابینہ میں تین مشیر بھی شامل ہیں۔ نئے وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

 

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان  صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم  مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ نواز کے 14 ، پاکستان پیپلز پارٹی کے 9 اور جے یو آئی (ف) کے 4 اور ایم کیوایم پاکستان کے 2 وزراء شامل ہیں۔

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئی۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا تاہم ایم کیوایم کے دو وزراء امین الحق اور فیصل سبزواری نئی وفاقی کابینہ میں شامل ہوئے۔

 

وفاقی وزرا میں  مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایاز صادق رانا تنویر حسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔

 

پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔

 

جے یو آئی سے اسد محمود، عبدالواسیع، عبدلشکور، محمد طلحہ محمود  جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہیں۔ اسرار ترین، شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

 

وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں. قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں