Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کو قلمدان تفویض، ایم کیوایم کو آئی ٹی اور بحری امور کی وزارتیں مل گئیں

وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت کی تعیناتی اور ان کے  قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ میں شامل ہونے والی ایم کیو ایم پاکستان کو دو وزارتیں مل گئیں۔ امین الحق کو آئی ٹی ۔فیصل سبزواری کو بحری امور کی وزارت دی گئی ہے۔


خواجہ آصف کو وزیر دفاع۔ رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ۔ احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے ۔۔ رانا تنویر حسین کو تعلیم۔ احسان مزاری کو انسانی حقوق۔ مریم اورنگزیب کو اطلاعات۔  سعد رفیق کو ریلویز اور ہوا بازی کا قلمدان دیا گیا ہے۔۔


خورشید شاہ کو آبی وسائل۔ نوید قمر کو تجارت۔ شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی۔ قادر پٹیل کو صحت۔ شازیہ مری کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دے دیا گیا۔۔


مرتضیٰ محمود کو صنعت و پیداوار۔  ساجد طوری کو سمندر پار پاکستانی ۔عابد حسین بھیو کو نجکاری۔ اسعد محمود کو مواصلات کا قلمدان دے دیا گیا۔


عبدالواسع ہاؤسنگ اینڈ ورکس۔ مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور۔ طلحہ محمود کو سیفران۔ اسرار ترین کو دفاعی پیداوار کو قلمدان دیا گیا ہے۔۔  شاہ زین بگٹی کو انسداد منشیات۔ طارق چیمہ کو وزارت خوراک کا  چارج تفویض کیا گیا ہے۔


عائشہ پاشا کو وزیر مملکت خزانہ و ریونیو، حنا ربانی کھر وزیر مملکت خارجہ ہوں گی۔۔ قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر و گلگت بلتستان امور تعینات کیا گیا ہے ۔۔ قمرزمان کائرہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔


واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔ عدم اعتماد تحریک کے باعث عمران خان کی وزیراعظم سے برطرفی کے بعد شہباز شریف نے وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں