نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابراعظم نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ آغا سلمان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز 5 وکٹوں پر 317 رنز سے شروع کی۔ کپتان بابراعظم پہلے دن کے اپنے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابراعظم نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ آغاسلمان نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ ملکر اسکور میں اضافہ کیا۔ آغا سلمان نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ آغا سلمان نے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 438 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹِم ساؤتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اعجاز پٹیل، مچل بریس ویل اور ایش سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو 110 رنز تک 4 وکٹیں گرگئی تھیں۔ اس موقع پر سرفرازاحمد اور کپتان بابراعظم کے درمیان 196 رنز کی شراکت ہوئی۔
چار سال بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے سرفرازاحمد نے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر بابراعظم 161 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔