Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے حکومت کو روکنے اور وطن واپس پر انہیں گرفتار کرنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

 

درخواست گزار نعیم حیدر نے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹ کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، حکومت کو انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔

 

انہوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں