چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہرگزرتے دن کے ساتھ زیادہ خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے چیئرمیں پی ٹی آئی سے مختلف سوالات ہوچھے گئے جس کے جواب میں عمران خان نے بس ایک جواب دیا "میں بڑا خطرناک ہوں اور ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں”۔
اسی طرح ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپکی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، مہنگی چیز کی بات کرو۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔