Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملک بھر میں سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، ساڑھے 6 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے

پاکستان میں رواں سال مون سون کی شدید بارشوں سے چاروں صوبے ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان بھی متاثر ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچادی اور 937 زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ لاکھوں افراد بے سرو سامان امداد کے منتظر ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے رواں سال مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 14 جون سے اب تک 937 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 1343 افراد زخمی ہیں۔

پاکستان کا صوبہ سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے جہاں مجموعی طور پر 306 افراد سیلاب کی ذد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی۔ بلوچستان میں 234 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 165 جبکہ خیبرپختونخوا میں 185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے آزاد کشمیر میں 37 اورگلگت بلتستان میں 9 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں  بارشوں اور سیلاب سے  6لاکھ 70 ہزار 328 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

بلوچستان  میں 710 کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور 18 پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سندھ میں 2 ہزار 328 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور60 پلوں کو نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں  36، خیبر پختونخوا میں 6.5 اور گلگت بلتستان میں 2 کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں