Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملک بھر میں سیلابی صورتحال، کراچی کے بازاروں میں خیموں کی قلت، قیمتوں میں بھی اضافہ

پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں کی زد میں آنے والے کئی اضلاع صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ متاثرین کی عارضی رہائش کیلئے متعدد مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کی جارہی ہیں۔

سیلابی صورتحال کے بعد خیموں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث جہاں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا وہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بازاروں میں خیمے ناپید بھی ہوتے جارہے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے معروف ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں خیموں کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور جہاں خیمے دستیاب ہیں وہاں انکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

تاجروں کے مطابق خام مال اندرون پنجاب سے کراچی لایا جاتا ہے، زمینی راستے بند ہونے کے باعث خیموں اور ترپال میں استعمال ہونے والا خام مال کراچی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ خیموں کی قلت اور بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت عارضی چھت سیلاب متاثرین کی بڑی ضرورت ہے لیکن کیمپس اور ترپال کی بڑھتی قیمتوں نے بے آسرا متاثرین کیلئے ایک اور مشکل پیدا کردی ہے ۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں