Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملالہ یوسف زئی فلم پروڈیوسر بن گئیں، امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی ہوگیا

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ ملالہ یوسف زئی پروڈکشن کمپنی ایپل کے لئے تین فلمیں بنائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملالہ یوسف زئی نے ” ایکسٹرا کریکیولر ” کے نام سے اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی  بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لئے دستاویزی فلم تیارکرے گی۔

ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیرخواتین سے متعلق ہے۔ ملالہ یوسف زئی پروڈکشن کمپنی ایپل کے لئے تین فلمیں بنائیں گی۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کو صرف این جی اوز تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے۔ لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اور جزو سینما بھی ہے اور اس کے لیے تھوڑا سا اضافی کام کرنےکی ضرورت ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ان کی پروڈکشن کمپنی سماجی مسائل اجاگر کرنے اور مختلف ثقافتوں کو دنیا تک پہنچانے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنائے گی ۔

انھوں نے واضح کیا کہ وہ ڈاکیو منٹریز اور مزاحیہ فلمیں بھی بنائیں گی ، نئے تجربے سے انھیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ خوشگوار وقت گزارنے کا بھی موقع ملے گا ۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں