Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مصطفیٰ کمال کا سرکاری افسران کو اپنی ایک ماہ کی "رشوت” سیلاب زدگان کو دینے کا مشورہ

پاکستان کے بیشترحصوں میں سیلابی صورتحال نے کئی دیہاتوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کئی متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں۔

حکومت، فلاحی ادارے، سرکاری افسران اور عوام اپنے اپنے طور پر متاثرین کی مدد کیلئے اقدام اٹھارہے ہیں۔ حکومت سندھ کے سرکاری وزراء اور افسران نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرکاری افسران کو مشورہ بھی دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران سے گزارش ہے کہ ایک ماہ کی تنخواہ کے بجائے اپنی ایک ماہ کی "رشوت” سیلاب زدگان کے نام کردیں۔

مصطفیٰ کمال نے لکھا کہ سرکاری افسران اپنی ایک ماہ "رشوت” سیلاب زدگارن کے نام کردیں تو ایک سال تک کے لیے پورے سندھ کے باشندوں کے راشن کا بندوست ہو جائے گا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں