لاہور کے قدیم اور مصروف ترین بازار انارکلی میں گزشتہ روز دھماکہ کیا گیا۔ انارکلی دھماکہ میں ملوث 3 مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ دہشتگردوں کی نشاندہی دھماکہ کی جگہ اور اسکے اطراف نصب مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔
واقعہ کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو فوٹج میں جائے وقوعہ کے قریب ریکی کرتے ہوئے 2 مبینہ سہولت کار نظر آئے جبکہ تیسرے دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ مبینہ دہشت گرد اور سہولت کار فون کے ذریعے ایک دوسرے کے رابطہ میں تھے اور تینوں شلوار قمیض میں ملبوث تھے۔
انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقہ سیل رہے گا۔
انارکلی دھماکہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈٰی میں درج کیا گیا ہے۔