پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار کرکٹر اظہرعلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اظہرعلی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اظہرعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئے اور انکی آواز بھی بھر آئی۔ اظہرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ انکے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔
اظہرعلی نے پاکستان کیلئے کھیلنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، انکے کیرئیر کے اختتام کا بھی وقت آپہنچا ہے۔