بھارتی رائٹر جاوید اختر نے پاکستان کی سرزمین میں ہی پاکستان مخالف بیان دے دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اور پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔
لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں لیجنڈری اردو شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں جاویداختر بھی مدعو تھے۔ بھارتی لکھاری اور شاعر جاوید اختر نے فیسٹیول میں سیشن ’جادو نامہ‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مخالف بیان دے دیا۔
جاوید اختر نے کہا کہ یہاں میں تکلف سے کام نہیں لوں گا ہم نے نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کے بڑے بڑے فنکشن کئے ہیں آپ کے ملک میں تو لتا منگھیشکر کا کوئی فنکشن نہیں ہوا۔
انہوں نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو الزام نہ دیں اس سے معاملہ نہیں سلجھے گا اہم بات یہ ہے کہ آج کل جو فضا اتنی گرم ہے وہ کم ہونی چاہیے۔
Sitting in Lahore, RSS apologist Javed Akhtar accuses Pakistan of harbouring terrorists.
What is next ? May be invite RSS chief Mohan Bhagwat to give us a lecture on secularism. Lahori elite is disgusting. pic.twitter.com/W3qalcDpkG
— OSINT Insider (@OSINT_Insider) February 21, 2023
جاوید اختر نے طنزیہ انداز میں پاکستان کو ممبئی حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم تو ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا تھا کہ ہمارے شہر میں کیسے حملہ ہوا تھا وہ لوگ ناروے یا مصر سے تو نہیں آئے تھے وہ یہیں آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں تو اگر کسی ہندوستانی کے دل میں شکایت ہے تو آپ بُرا نہیں مانیں۔
جاوید اختر کی جانب سے پاکستان پر الزام لگانے کے دوران پنڈال میں موجود تماشائیوں کی جانب سے انہیں داد دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے فیسٹیول میں شریک ہونے والے افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کے اسٹار شان شاہد، اعجاز اسلم سمیت کئی فنکاروں سمیت صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور جاوید اختر کے بیان پر تنقید کی۔
Inko gujrat main musalmanoon kai qatil ka tu pata hai lakin yeh khamosh Hain..or ab Yeh sahab Pakistan main 26/11 kai mulzimoon ko dhoond rahay Hain ..#faizmela isko visa kis nai dia? @OfficialDGISPR @Shahidmasooddr @MirMAKOfficial pic.twitter.com/ekmSblS5wY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 21, 2023
Mr javed akhtar would you mind shedding some light on Kashmir issue ? You shouldn’t have come if you have so much hatred for pakistan, we still let u go back safely & thats our answer to your nonsense #javedakhtar #goback #nonsense # pic.twitter.com/b7DCIdnH1o
— aijaz aslam (@aijazz7) February 21, 2023
بعض صارفین نے سوال کیا کہ کیا جاوید اختر کو صرف اپنے ہی ملک کی بدنامی کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا؟ بعض افراد نے فیسٹیول انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان میں جاوید اختر سے اچھے نغمہ نگار اور شاعر موجود ہیں۔