Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بخار میں مبتلا، آج انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

منگل کی رات فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ 2 روز سے شدید تیز بخار میں مبتلا تھے۔ فاسٹ بولر کو سینے میں انفیکشن کے باعث بخار ہوا۔

نسیم شاہ نے منگل کے روز بھی سارا دن آرام کیا اور کمرے سے باہر نہ نکلے۔ نسیم شاہ کی طبیعت سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار  ہیں اور  بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔ نسیم شاہ کو طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان کرکٹ بورڈ  نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ میچز کے لیے فاسٹ بولر کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے نسیم شاہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا تھا جسکے بعد انہیں آرام دے دیا گیا تھا۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد اگلے تین میچز میں نسیم شاہ نے حصہ نہیں لیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں