عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس ماہ پنڈی میں تمام اہم فیصلے ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے، الیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔
راولپنڈی کےاجلاس اورلندن میں ہونےوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ ہےالیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارےاہم فیصلےاسی مہینےپنڈی میں ہونگےنااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کےلیےخطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااُتنی امدادنہیں ملی۔سپریم کورٹ آخری امیدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 9, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیر ملکی دوروں پرخرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، قوم سڑکوں پر ہوگی اور یہ لندن میں نیو ایئر منارہے ہوں گے۔
شیخ رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے جب کہ ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے جب کہ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔