پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان ، آصف زرداری اور نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ماضی بھول کرنئی شروعات کریں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2 سیٹوں سے چل رہی ہے، ایم کیوایم کے پاس 7سیٹیں ہیں، اایم کیوایم کو آج موقع ملا ہوا ہے، تگ ودوکریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کو معاشی مسائل سےباہر نکال سکتاہے، کراچی دودھ دینےوالی گائے ہے پر چارہ تودو اِسے، کراچی میں ٹھیک مردم شماری سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے ہزاروں ارب روپے کا ٹیکس اکٹھاکیاجاتا ہے، پاکستان اب مہم جوئی،سیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، پوراپاکستان ٹینشن میں ہے،نفرت کا نہ رکنےوالاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے مشورہ دیا کہ عمران خان ، آصف زرداری اور نوازشریف ماضی بھول کرنئی شروعات کریں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں کے ایم سی سمیت بہت سےمحکموں میں پارٹی کی اکثریت ہے، کیاکےایم سی اور دیگر محکموں میں بیٹھے لوگ رشوت نہیں لے رہے۔
نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کسی اور کے برینڈ کا برا آدمی ہٹا کر اپنے برینڈ کا برا آدمی لگانا مسئلے کا حل نہیں، آپ لوگ تو جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام سے نجات دلانے آئے تھے۔