Search
Close this search box.

عدالت کا کراچی میں صبح 6 سات رات 11 تک ہیوی ٹریفک پر فوری پابندی کا حکم

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ 

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے بہتات اور اس کے باعث حادثات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے، اور ان اوقات میں شہرمیں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں پر جرمانہ نہیں بلکہ انہیں بند کیا جائے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنےوالےاداروں کےبارے میں آگاہ کریں۔ عدالت نے ہوٹرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہوٹرز والی گاڑیاں چاہے وہ ایم این اے یا ایم پی ایز کی ہوں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں