Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

عدالت کا اسلامیہ کی کالج کی عمارت کو خالی کرانے کا حکم، پولیس کی نفری کالج پہنچ گئی

کراچی کے تاریخی اور نامور اسلامیہ سائنس و آرٹس کالج کی عمارت عدالت نے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کی تکمیل کیلئے پولیس کی بھاری نفری کالج پہنچ گئی۔

کالج انتظامیہ یا طالب علموں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مزاحمت کے پیش نظر واٹر کینین بھی اسلامیہ کالج پہنچادی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے ایس ایچ او جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج پرائیوٹ پراپرٹی پر قائم ہے، گزشتہ چار سال سے عدالت میں کیس رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کالج کا قبضہ کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا، ہم عدالتی بیلف کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچے ہیں۔

اس سے قبل، سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالج کی بلڈنگ خالی نہ کرانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پولیس کو مہلت دیتے ہوئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر بلڈنگ خالی کراکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں