Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ضمنی انتخاب پر کسی کو اعتراض نہیں، سب صرف بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب میں تمام جماعتوں کی شرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر کسی کو اعتراض نہیں ہے یہ سب ملکر صرف بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تمام توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے۔ کراچی شہر کی بہتری کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چنٹ منٹوں کا سفر کراچی کے رہائشی گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں، شہر کی ہر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔  شہر بھر میں گٹر کا پانی ابل رہا ہے، کوئی آواز نہیں اٹھا رہا،اربوں روپے کا بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی، سیوریج کے مسائل حل، بہترین ٹرانسپورٹ کراچی کا حق ہے، کراچی کے حق کی تحریک کا آج اہم مرحلہ ہے۔  آج شام 4 بجے یونیورسٹی روڈ پر عوام کا سمندر ہوگا، جماعت اسلامی اس وقت شہر کی نمائندہ جماعت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے شہری اب جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہ خوف زدہ ہو کر بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں