Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سہ ملکی ٹی20 سیریز، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

نیوزی میں کھیلی جارہی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز اسکور کئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن نے 13 اور ڈیون کون وے نے 36 رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن نے 30 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ گلین فلپس نے 18، مارک چیپ مین نے 32، جیمز نیشام نے 5، مچل بریس ویل نے صفر اور ٹم ساؤتھی نے ایک رن بنایا۔

ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ 2 ، 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے حارث رؤف نے 3، محمدوسیم جونیئر اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز داہانی نے بھی ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ شاداب خان اور افتخار احمد کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی۔

جواب میں قومی اوپنر اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر محمدرضوان آج مشکلات کا شکار نظرآئے اور 12 گیندوں پر 4 رنز بناسکے۔ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

قومی ٹٰی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان آج چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 22 گیندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

محمدنواز نے 16 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا۔ کپتان بابراعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 28ویں نصف سینچری اسکور کی۔ 

پاکستان نے انیسویں میں 4 وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حیدرعلی بھی 2 گیندوں پر 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں