Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سہ ملکی ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو پہلی شکست ہوگئی۔ میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی آؤٹ کلاس کردیا۔ 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹرز پوری اننگز کے دوران مشکلات کا شکار رہے اور ایک بھی پلیئر چھکا نہیں لگاسکا۔

محمدرضوان نے 16، بابراعظم نے 21، شان مسعود نے 14، شاداب خان نے 8، افتخاراحمد نے 27، حیدر علی نے 8 رنز بنائے۔ محمدنواز کوئی رن نہیں بناسکے۔ آصف علی 25 اور محمدوسیم 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے 20 اوورز میں بامشکل 7 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایش سودھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 16 اعشاریہ ایک اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ فِن ایلن نے 42 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ڈیوون کون وے 46 گیندوں پر 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان کین ولیمسن بھی 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مائیکل بریس ویل کو پلیئر آف دا میچ قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں اگلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں