Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سندھ کابینہ کی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی بنانے کی منظوری

سندھ کابینہ نےکراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بل کے تحت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی کالج) کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق عباسی شہید اسپتال میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ  وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی کا بل اسمبلی میں بھیجنےکی ہدایت کی ہے۔

کابینہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ آف بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ نواب شاہ ایکٹ بھی کابینہ میں پیش ہوا جسے منظور کرلیا گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں