سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اب 2024 میں تیسری بار صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان وسط مدتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں بظاہر ریپبلکنز کانگریس میں توقع کے مطابق سیٹیں جیتنے میں ناکام رہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ مارا لاگو میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے میں آج امریکی صدارت کے لیے دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان کر رہا ہوں‘۔
TRUMP: "This will not be my campaign. This will be our campaign all together. Because the only force strong enough to defeat the massive corruption we are up against is you, the American people.” pic.twitter.com/ShFBEywaTb
— Donald Trump Jr. (@DonaldJTrumpJr) November 16, 2022
انہوں نے کہا کہ 2 برس قبل ہم ایک عظیم قوم تھے اور جلد ہی ہم دوبارہ ایک عظیم قوم بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منشیات فروشوں کے لیے سزائے موت پر زور دیں گے اور ان فوج اہلکاروں کو دوبارہ ملازمت دیں گے جنہیں کورونا ویکسین لینے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذکورہ اعلان سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک تنقیدی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے یاددہانی کروائی کہ امریکا کو ناکام ٹرمپ نے بنایا۔