Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840بیرل تیل حاصل ہوگا۔

رواں ماہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جبکہ رواں سال مجموعی طور پر ملک بھر میں یہ تیل اور گیس کی 15ویں دریافت ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق 26  جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس نکالی جائے گی جب کہ  تیل و گیس کی دریافت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا ہے کہ کہ اس دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہو گی۔ واضح رہے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو ملک میں 5 دہائیوں سے تیل و گیس کی دریافت و پیداوار کررہی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں