Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خواجہ سرا قتل کیس، کراچی کی عدالت نے ملزم کو عمرقید کی سزا سنادی

کراچی میں خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کیس کا فیصلہ ہوگیا۔ عدالت نے ملزم عاقل بشیر کو عمرقید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 

عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔ 

پراسیکیویشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، اس کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ 

ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیویشن کے مطابق مقتولہ خواجہ سرا کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں