Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

حکومت کی شاہراہ فیصل کی عالمی معیار کے مطابق تزین و آرائش کرنے کی منصوبہ بندی

کراچی کی سب سے مصروف اور اہم شاہراہ فیصل کی تزین و آرائش اور خوبصورت بنانے کیلئے سندھ حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی۔ حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

سیکریٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ نجم احمد شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ شاہراہ فیصل کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے لئے اقدامات بروئے لائے جائیں۔

سیکریٹری بلدیات سندھ نے کہا کہ ائیرپورٹ سے میٹروپول ہوٹل تک تمام راستے پر خوبصورت مناظر نظر آنے چاہیں۔ 16 کلو میٹر طویل شاہراہ کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

سید نجم احمد شاہ نے کہا شاہراہ فیصل کی مینٹینس کے لئے تمام اتھارٹیز کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا پڑے گا، دلکش شاہراہ سے حاصل ہونے والا ریونیو اس ہی پر خرچ کیا جائے گا۔

سیکریٹری بلدیات سندھ کے مطابق ڈیجیٹل سائن بورڈز اور مونیومنٹس کی تنصیب کی جائے گی۔ شاہراہ فیصل کی تزین و آرائش سے متعلق حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں