Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

حکومت کا پیٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول 3روپے5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 244روپے 95 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

مٹی کا تیل 4روپے62 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا اور اسکی نئی قیمت 201 روپے 07 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹرکمی کی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت191.32روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15روز کیلئےہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں