Search
Close this search box.

حالات بہتر ہونے تک وطن واپس نہ آئیں، چوہدری شجاعت کا نواز شریف کو مشورہ

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف کو فی الحال وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو حالات بہتر ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے سماء نیوز کے پروگرام دو ٹوک میں میزبان کرن ناز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکے ہیں اور اب دوبارہ کہتے ہیں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔۔

چوہدری شجاعت حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی موجودہ حالات میں اپنے کارکنان کو امن کی ترغیب دینے کا مشورہ دیا۔ سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ وہ وفاق اور پنجاب حکومت سے بھی کہیں گے کہ تحمل سے کام لیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں