Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، جامعہ کراچی کی جانب سے امداد روانہ کردی گئی

بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ جامعہ کراچی کی جانب سے مدد کے منتظر بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی ملازمین کی جانب سے ایک ہزار افراد کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔

امدادی سامان میں میں کھانے پینے کی اشیاء ، کپڑے اور دیگر سامان شامل ہے۔ اسکے علاوہ سیلاب زدگان کیلئے 4 لاکھ 75 ہزار روپے کا چیک بھی فیصل ایدھی کو دیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان میں سیلاب متاثرین تک امداد پہنچائے گی۔ ایدھی فاؤنڈیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچادیا جائے گا۔

واضح رہے جامعہ کراچی کی جانب سے بلوچستان سیلاب متاثرین کے لئے سیلاب ریلیف فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں اب تک 12 لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں