بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امداد جمع کرنا شروع کردی۔
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی جانب سے بہادرآباد مرکز پر بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے اور امداد کے منتظر افراد کے لئے امدادی کیمپ قائم کیا ہے۔ جہاں شہری روزمرہ ضروریات کی چیزیں عطیہ کرسکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر بلوچستان میں بارش وسیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر، رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر کی نگرانی میں غذائی اجناس، ادویات و دیگر ضروری اشیاء جمع کی جارہی ہیں pic.twitter.com/FFXGY1P743
— MQM Pakistan (@MQMPKOfficial) August 6, 2022
ایم کیو ایم (پاکستان) کےسینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر کی نگرانی میں غذائی اجناس، دوائیں اور کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاء بھیجنے کے لئے جمع کی جارہی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین اور دکھی انسانیت کا درد دل میں رکھتی ہے۔
ہم سیلاب متاثرین کی تکالیف و مشکلات اپنے سینے میں محسوس کرتے ہوئے متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں، ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے عطیات امدادی کیمپ میں پہنچائیں۔ کیمپ میں جمع کی جانے والی اشیاء اور رقوم بلوچستان میں سیلاب متاثرین تک پہنچادی جائے گی۔