Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بلدیاتی انتخابات کی مہم، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی عہدے سے مستعفی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بلدیات انتخابات کی مہم میں شرکت کے لئے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن انکا استعفٰی تاحال منظور نہیں ہوا ہے۔

وزیر محنت و اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کی۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو روز قبل استعفیٰ وزیر اعلی سندھ کو بھجوایا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کے مطابق صوبائی کابینہ نے انکا استعفٰی تاحال منظور نہیں کیا ہے۔ استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدغنی کا استعفیٰ صوبائی کابینہ کو موصول ہوگیا ہے لیکن اسکی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادی کریں گے۔

واضح رہے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 28 اگست ہوگی جسکے لئے تمام جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

ایم کیو ایم نے شہری علاقوں میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلیے درخواست دائر کی تھی جس کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں