Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد تمام تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے، عدالت کا سندھ حکومت کو حکم

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کے معاملے پرالیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام تقرریوں اورتبادلوں کا جائزہ لینے اور خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیرقانونی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ الیکشن شیڈول کے بعد تبادلے نہیں ہوسکتے جس پروکیل کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تبادلے تقرریاں منسوخ کی جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کیا کہتا ہے ؟ ایڈمنسٹریٹرز کا کیا اسٹیٹس ہے جنہیں چیلنج کیا گیا؟ جواب میں ایڈووکیٹ شہاب امام نے کہا کہ کچھ افسران کوڈیپوٹیشن پرلاکر تعینات کردیا گیا۔

سیکریٹری سروسز نے عدالت کو یقینی دہانی کروائی کہ سندھ حکومت جائزہ لے رہی ہے اگر کوئی کام خلاف ضابطہ ہوا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں گے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کی جانے والی تمام تقرریوں اورتبادلوں کاجائزہ لینےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایسے تبادلے نہیں ہونے چاہیں جو الیکشن پر اثر انداز ہوں۔ اس سلسلے میں عدالت نے 9 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں