Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایم کیوایم کے دھڑوں کے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں، بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیں، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اس بار بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں 15 جنوری کو ہر حال میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں مظاہرین پر تشدد کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، محب وطن لوگوں پر اس طرح کا نارووال سلوک رکھنا کسی طرح بہتر نہیں، گرفتار لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جاٸے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے مل جاٸے ہمیں کوٸی اعتراض نہیں ہے، لیکن ان کے بدل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونے دینگے۔

سترہ سالوں میں دومرتبہ ایم کیو ایم کا مٸیر رہا ہے، کٸی سالوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور انکے اتحادیوں کا مطلب صرف کرپشن ہے، 15 جنوری کو ہرحال میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن نے دو مرتبہ خطوط لکھے ہیں، الیکشن کمشن کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ 

انکا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر کو آگے آکر معاملات کو سلجھانا ہوگا، شہر میں امن اومان کی صورتحال خراب ہے، پولیس لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا جارہا ہے، شہر میں جراٸم کی شرح 30فیصد بڑھا ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت دشمن جماعت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سردیوں میں شہریوں کو گیس نہیں مل رہی ہے، کیوں کراچی کے پانی کے منصوبہ مکمل نہیں ہوٸے، کے الیکٹرک مافیا کو ایک مرتبہ پھر معاہدہ ہونے جارہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں