Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر سیوریج لائن دھماکا، دیوار گرگئی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پاکستانی شوبز جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر زوردارسیوریج دھماکہ ہوا ، جس میں ان کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گلبرگ کے اسٹیشن ہاؤس افسر اشرف جوگی نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچوں کو معمولی زخم آئے۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج لائن دھماکا گیس جمع ہونے سے ہوا اور گھر کی ایک دیوار گری، جس سے ایک خاتون اور دو بچے معمولی زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ اتفاقاً پیش آنے والا واقعہ تھا لہٰذا کسی قسم کی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں تھی۔

ایمن اورمنیب کے مداحوں نے ان کی خیریت کے لئے دعا کی ہے۔ شوبز کے اس جوڑے کی شادی 21 نومبر 2018 کو ہوئی۔ ایمن اور منیب دونوں ہی سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹیو ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں