Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اگلے سال کے وسط تک 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں کام ہورہا ہے۔ اگلے سال کے وسط تک 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں بھی کام کیا جارہا ہے۔  پسماندہ علاقوں میں کنکٹیویٹی کیلیے 65ارب روپے کی لاگت کے 70 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

سید امین الحق کے مطابق اگلے سال کے وسط تک تمام منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے اور ملک بھر میں  2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ میسر ہوگا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کیلیے آئے ہوئے جی ایس ایم اے (گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز ایسو سی ایشن) ایشیا پیسیفک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کرنے والے وفد میں جی ایس ایم اے ایشیا پیسیفک کے سربراہ جولیئن گورمین، ہیڈ آف پالیسی جینٹ وائٹ، کنٹری ہیڈ سائرہ فیصل شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں کنکٹیوٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کیلیے سید امین الحق کی کاوشوں کا برملا اعتراف کیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں