Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

امداد کافی نہیں، امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ملک بھر میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب اور مون سون بارشوں سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ سیلاب پر عالمی برادری کی امداد کافی نہیں بلکہ  آلودگی پھیلانے والے امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو صحت، فوڈ سکیورٹی اور نقل مکانی کے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیلاب سے ہوئی تباہی کی شدت ہمارے وسائل سے باہر ہے، پاکستان غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے قابل ہوجائےگا تو ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔

شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ  سیلاب پر عالمی برادری کی امداد کافی نہیں بلکہ آلودگی پھیلانے والے امیر ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے حوالے سے چین، پیرس کلب سمیت ہر ایک سے بات کروں گا، عالمی برادری کے بیانات کو عملی شکل دینا زیادہ اہم ہے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے تیزی سےکام کریں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں