Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے لیکن ہم اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

آصف علی زرداری نے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے اور اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جبکہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے لیکن دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں