Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

آڈیو لیک کا سلسلہ جاری، عمران خان کی سائفر سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی، جس میں عمران خان، اعظم خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، آپ نے ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی) نے، وہ لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دیں۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔ آڈیو میں اعظم خان پوچھتے ہیں کہ یہ سائفر 8، 9 کو آیا ہے، یا 8 کو آیا ہے؟

عمران خان نے جواب دیا کہ لیکن میٹنگ 7 کو ہوئی ہے، ہم نے تو امریکنز کا نام لینا ہی نہیں ہے، لیکن ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے۔

سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سب کے لیے یہ بہت اہم مسئلہ ہے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔

عمران خان کی بات پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر آڈیو میں کہ رہے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔

عمران خان اس پر کہتے ہیں کہ وہی نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی تھی، آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی عمران خان ایک مبینہ آڈیو سامنے آچکی ہے جس میں عمران خان اور انکے اس وقت کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے درمیان سائفر سے متعلق گفتگو تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں